چونیاں میں نجی ہوٹل کا +مالک فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا ہے۔
یہ واقعہ چونیاں شہر میں تھانہ الہ آباد کی حدود میں پیش آیا جہاں نجی ہوٹل کے مالک کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔
محمد اکرم نماز ادا کرنے مسجد میں جا رہا تھا کہ گلی میں چھپے ملزم نے فائرنگ کر دی اور وہ زخمی ہو گئے۔
مقامی لوگوں نے فائر مارنے والے ملزم کو موقع پر پکڑ کر درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالہ کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد اکرم کو پیٹ بازو اور ٹانگ پر فائر لگے ہیں جنہیں شدید زخمی حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فائر مارنے والے کی شناخت جہانزیب کے نام سے ہوئی جو کہ الہ آباد کا ہی رہائشی ہے۔
اس سے قبل بھی تین بار نجی ہوٹل کے مالک اکرم کو فائرنگ کر کے زخمی کیا جا چکا ہے۔
الہ آباد پولیس نے ملزم جہانزیب کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
