
عوامی نیشنل پارٹی کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ عمر خطاب شیرانی ایک سچے اور مخلص سیاسی ورکر تھے، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
ثمر ہاورن بلور نے ڈی آئی خان میں اے این پی کے امیدوار برائے میئر عمر خطاب شیرانی کے قتل پر پشاور میں اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس بربریت پر خاموش نہیں رہے گی، ذمہ داروں کو جواب دینا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تین دن کے اندر تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے کہ عمر خطاب شیرانی کو کس نے اور کیوں شہید کیا؟ اس واقعے کے پیچھے جو بھی عوامل کارفرما ہیں، بے نقاب کرنے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی اداروں، پولیس اور حکومت کی جانب سے تسلی بخش کارروائی نہیں کی گئی تو اے این پی لائحہ عمل دے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات سے اے این پی کو ڈرایا، دھمکایا یا جھکایا نہیں جا سکتا۔
ترجمان اے این پی خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہیں، مشاورت کے بعد پارٹی لائحہ عمل دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News