
چونیاں میں پولیس نے بڑی کارروائی کر کے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس چوکی شامکوٹ نے کارروائی کر کے بین الضلاعی ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار کر لیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے جدید اسلحہ، 5 عدد موٹر سائیکلیں، تین عدد کھلی موٹر سائیکلوں کے سپیر پارٹس اور لاکھوں روپے رقم برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان راہزنی روڈ ڈکیتی اور ہاوس ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مختلف تھانوں کو مطلوب تھے۔
تینوں ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News