
تحریک انصاف حکومت کے خاتمے کے لیے متحدہ اپوزیشن نے ایک مرتبہ پھر ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے کوششیں شروع کردی ہیں۔
بول نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے دوبارہ کوششیں شروع کردی ہیں، اس سلسلے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لندن کی خصوصی یاترا پر ہیں۔
ایاز صادق لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور انہیں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے ’خورشید شاہ فارمولے‘ پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔
متعلقہ خبر: نواز شریف کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 سے زائد حکومتی ارکان قومی اسمبلی (ن) لیگ کی مشروط حمایت کے لیے تیار ہیں، ایاز صادق ان ناراض ارکان کی ایک فہرست بھی (ن) لیگ کے قائد کو دیں گے، نواز شریف کی اجازت پر ناراض ارکان کو ساتھ ملایا جائے گا، یہ ناراض حکومتی ارکان اگلا الیکشن (ن) لیگ کے پلیٹ فارم پر لڑیں گے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں، تحریک انصاف کی حکومت کو جمہوری انداز میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا جائے، اس کے لئے پہلے پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لائی جائے۔
متعلقہ خبر: پی ڈی ایم سے دوریاں ختم ہورہی ہیں
گزشتہ سینیٹ انتخابات میں اسی طریقے پر عمل کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن نے اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کرایا تھا ، جس پر وزیر اعظم عمران خان کو دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News