
زیادتی
شہر میں کم سن بچوں سے زیادتی کے واقعات اب تک نہیں تھم سکے۔
ایک ایسا ہی زیادتی کا واقعہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں دوبارہ دیکھنے کو ملا جہاں 41 ای بی عارفوالا کی گلی میں کھیلتی 4 سالہ بچی مریم فاطمہ کو درندہ صفت ملزم طیب نے خالی احاطہ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ورثا اور اہل محلہ کمسن بچی کی چیخ و پکار سن کر موقع پر پہنچے تو ملزم فرار ہو چکا تھا۔
تھانہ قبولہ پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کمسن بچی تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
ڈی پی او فیصل مختار کی ہدایت پر تھانہ قبولہ پولیس نے چند گھنٹوں میں اوباش ملزم طیب کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News