
سپریم کورٹ
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا، دوران سماعت نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ آغا سراج درانی کو کراچی لے کر جانا ہے جہاں انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس کے لیے ملزم کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیے: نیب نے آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا
عالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر گرفتاری دی، عدالت نے راہداری ریمانڈ دے دیاہے۔
آغا سراج درانی گزشتہ روز سپریم کورٹ میں اپنی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے لئے پیش ہوئے تھے، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ان کی درخواست پرسماعت کی تھیم عدالت نے انہیں نیب کو گرفتاری دینے کا ھکم دیا تھا، دوران سماعت سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے تھے کہ سندھ ہائی کورٹ نے میرٹ پر آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخ کی، قانون کے مطابق ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کے بغیر سپریم کورٹ اس پر سماعت نہیں کرے گی۔
آغا سراج درانی پر الزامات کی نوعیت
آغا سراج درانی، ان کی اہلیہ، بچوں، بھائی اور دیگر ملزمان پر مبینہ طور پر غیر قانونی طریقوں سے بنائے گئے ایک ارب 61 کروڑ روپے کے اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔ نومبر 2019 میں انہیں نیب نے گرفتار بھی کیا تھا، اس ریفرنس میں ان کے خلاف فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News