Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالتیں آزاد ہیں اور آزادی سے فیصلے دیتی رہیں گی، چیف جسٹس

Now Reading:

عدالتیں آزاد ہیں اور آزادی سے فیصلے دیتی رہیں گی، چیف جسٹس
چیف جسٹس گلزار احمد

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ عدالتیں آزاد ہیں اور آزادی سے فیصلے دیتی رہیں گی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وکیل دلیل اور قانون کا آدمی ہوتا ہے، وکلا برادری کا کام ججز کی معاونت کرنا ہے، ان کا کام ججز کے ساتھ غیر مناسب رویہ اپنانا نہیں، انہیں علم ہونا چاہیے کہ عدالت میں کس انداز میں بات کرنی ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ وکیل اور جج کے درمیان کشیدگی نہیں ہونی چاہیے، وکیل اور جج صاحبان ہمیشہ سے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے ، اس میں کسی کو جھگڑے کی بات نہیں،  وکلا عدالتوں میں چلے جاتے ہیں لیکن انہیں پتہ نہیں ہوتا کہ کیا کرنا ہے،بار کونسل کو وکلا کی تربیت بھی کرنی چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فیصلوں پر تعمیری تنقید کریں ، ہم ان باتوں کو سنیں گے، عدلیہ کا کوئی رجحان نہیں ہوتا، قانون نہیں بدلتا، عدلیہ کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے عدالتیں آزاد ہیں اور آزاد رہیں گی اور آزادی سے فیصلے دیں گی۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کورونا کے باعث عدالت میں زیر التوا مقدمات بڑھ گئے ہیں، شکر ہے کہ پاکستان میں کورونا کے حالات کچھ بہتر ہیں، لیکن کل کیا ہو اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ زیر التوا مقدمات سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اس کا مدعی کو ہی نقصان ہوتا ہے، وکلا آئیں اور ہماری مدد کریں تاکہ زیر التوا مقدمات نمٹائے جائیں۔

Advertisement

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ماتحت عدلیہ کا حال بہت برا ہے، اسلام آباد میں تو بہت ہی خراب حال ہے، حکومت کو اس پر توجہ دینی چاہیے، چیف جسٹس صاحبان کو اس بات پر توجہ دی جانی چاہیتے کہ دور جدید کے عصری تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر