
کندھ کوٹ میں 2 افراد کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ہے۔
گاؤں گلشیر خان جکھرانی میں 55 سالہ داد محمد جکھرانی اور 40 سالہ قطب الدین اغواء ہو گئے ہیں۔
اغواء ہونے والے افراد کے ورثاء نے کہا ہے کہ دونوں افراد کو تعویذ لینے کے بہانے سے بلایا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں کا 3 روز سے نمبر بند ہے، کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے بھی دشمنی نہیں ہے، ہمیں شک ہے کہ دونوں افراد کو ڈاکوؤں نے اغواء کیا ہے۔
ورثاء نے ایس ایس پی کشمور امجد احمد شيخ سے مطالبہ کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نمبر ٹریس کر کے انہیں بازیاب کرایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News