
آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان کی ہدایت پر قبضہ مافیا سے 53 ہزار 516 ایکڑ زمین واگزار کرا لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں کی گئی ہیں جن میں اربوں روپے مالیت کی زمین سے قبضہ چھڑواکر ملزمان کے خلاف کیس درج کر لیے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ رواں سال مختلف آپریشنز کے دوران صوبہ بھر سے اربوں روپے مالیت کی 53516 ایکڑ، 79721 کنال سرکاری و نجی اراضی واگزار کروالی، قبضہ کرنے والے ملزمان پر 1007 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور میں کارروائیاں کرتے ہوئے اب تک 435 ایکڑ اور 498کنال ، شیخوپورہ میں 6822 ایکڑ اور 28285 کنال اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ 263 مقدمات درج کیےگئے ہیں۔
ترجمان پولیس کہنا تھا کہ گوجرانولہ میں 503 ایکڑ، 18 کنال اور 31 مرلے، راولپنڈی میں 119 کنال اور 19 مرلے اراضی واگزار کروائی گئی دونوں شہروں میں مجموعی طور پر 171 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سرگودھا میں 3285 ایکڑ، 17 کنال اور 13 مرلے ، فیصل آباد میں 25392 ایکڑ،36002 کنال اراضی واگزار کروائی گئی اور ملزمان کے خلاف 226 مقدمات درج کیےگئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ ملتان میں1373 ایکڑ اور 9368 کنال ، ساہیوال میں 768 ایکڑ اور7.8 کنال واگزار کروائی گئی اور قبضہ مافیاء کے خلاف 128 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی جی خان میں 11414 ایکڑ اور 5505 کنال، بہاولپور میں 3624 ایکڑ،11 کنال اور 23 مرلے اراضی واگزار کروائی گئی اور مجرمان کے خلاف 219 مقدمات درج کیےگئے ہیں۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ شہریوں بالخصوص اوور سیز پاکستانیوں کی املاک پر قبضے کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔قبضہ مافیا کی پشت پناہی یا معاونت کرنے والے عناصر بھی کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں۔
واضع رہے رواں سال کے شروع میں وزیراعظم عمران خان نے سرکاری و نجی اراضی کو ڈیجیٹل کرنے کی اہم ضرورت پر زور دیا تھا مگر گزشتہ تین سالوں کے دوران اس معاملے پر خاطرخواہ پیش رفت نہ ہوسکی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News