Advertisement

نااہلی کیس؛ فیصل واوڈا شہریت چھوڑنے سے متعلق سرٹیفیکیٹ سے ہی لاعلم

فیصل واوڈا

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں اپنی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران شہریت چھوڑنے سے متعلق سرٹیفیکیٹ سے ہی لاعلمی ظاہر کردی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بینچ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ فیصل واوڈا کے سینیئر وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر الیکشن کمیشن نے معاون وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیس فائل لے کر آئے ہیں؟ جواب میں معاون وکیل نے کہا کہ کیس فائل سینیئر وکیل کے پاس ہے، جس پر کمیشن نے فیصل واووڈا کے معاون وکیل کی سرزنش کر تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ طے کرکے آئے ہیں کہ کیس چلنے نہیں دینا۔

فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے روبرو کہا کہ میرے وکیل کے اہل خانہ بیمار ہیں، الیکشن کمیشن کے احترام میں خود آیا ہوں، خود آنے کا مقصد یہی ہے کہ ہم کیس کو سنجیدہ لے رہے ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے جواب جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگ لی۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں پہلے ہی بہت تاخیر ہوچکی ہے، ہم تو اس کیس کو جلد نمٹانا چاہتے ہیں، آپ اپنے وکیل سے تحریری دلائل لے کر جمع کرائیں۔ ہم فیصلہ محفوظ کر لیتے ہیں، دوسرا آپشن یہ ہے کہ آپ خود دلائل دے دیں تو فیصلہ کر لیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے فیصل واوڈا سے استفسار کیا کہ شہریت چھوڑنے کا جو سرٹیفکیٹ درخواست گزار نے جمع کرایا، کیا آپ اسے تسلیم کرتے ہیں؟ کیا آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کے پاس دہری شہریت تھی، جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ انھوں نے میری شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ کہاں سے لیا، میں پیدا ہی دہری شہریت کے ساتھ ہوا تھا، مجھے کسی بھی ملک کی کاغذی کارروائی کا علم نہیں، اپنا پاسپورٹ سرنڈر کر دیا تھا جسے ریٹرننگ افسر نے تسلیم بھی کیا، شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کا اب علم ہوا ، حاصل کرنے کی کوشش کروں گا، جس نشست کا مسئلہ ہے، میں اس سے استعفی دے چکا ہوں، الیکشن کمیشن اس کیس کو ختم کرے۔

Advertisement

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، اب ہمیں مقدمات نمٹا کر اگلے الیکشن کی تیاری کرنی ہے، کیس کو مزید التواء کا شکار نہیں ہونے دیں گے، آئندہ سماعت پر کوئی نہ آیا تو فیصلہ محفوظ کر لیں گے۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واووڈا سمیت تمام فریقین کو تحریری معروضات اور دلائل کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب میں فصل کی باقیات جلانے پر پابندی عائد
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ ، 44 رکنی سعودی وفد کراچی پہنچ گیا
عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل
حکومت اب دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے، بیرسٹر گوہر
بول نیوز نے ایف بی آر کے عدالتوں میں زیر التواء کیسز کی تفصیلات حاصل کرلیں
وفاقی کابینہ نے نگراں دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس لےلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version