
ٹنڈو الہ یار میں موسم سرما کی پہلی بارش ہو گئی۔
شہر میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آسمان پر کالی گھٹاؤں کا راج اب بھی برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رم جھم برسنے سے سردی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
ٹنڈو الہ یار سمیت گردونواح کے علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے، سرد ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی نے سردی کی لہر میں اضافہ کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات دیر تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
بونداباندی کا سلسلہ شروع ہوتے ہی بجلی کے تمام فیڈرز ٹرپ ہو گئے اور شہر میں بجلی غائب ہو گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News