
مٹھن کوٹ پولیس نے تھانہ مٹھن کوٹ کی حدود میں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ہے۔
قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن تھانہ مٹھن کوٹ کے علاقہ رکھ مٹھن کوٹ میں کیا گیا جس میں کروڑوں روپے مالیت کا قیمتی رقبہ واگزار کروا لیا گیا۔
ترجمان پولیس راجن پور کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں قبضہ مافیا کے قبضہ سے 200 ایکڑ قیمتی رقبہ واگزار کروا لیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور ضلع انتظامیہ نے رقبہ پر لگے 12 غیر قانونی ٹیوب ویل سسٹم بھی اکھاڑ دیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News