سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ کورونا کے باعث صرف ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موثر اقدامات کے باعث صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آگئی ہے۔
عمران سکندربلوچ نے بتایا کہ کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں، ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔
سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 53 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ صوبہ بھر میں کیسز کی کل تعداد 444,330 ہوچکی ہے جن میں سے 428,516 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔
عمران سکندربلوچ نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 2,757 ہو چکہ ہے جبکہ اموات کی کل تعداد 13,056 ہو چکی ہے، اب تک مجموعی طور پر 8,743,666 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 39 جںکہ راولپنڈی سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ لاہورسے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد آبادی کوویکسن لگائی گئی ہے، مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں ، عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
