
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے باعث ایک اور ڈاکٹر کی جان چلی گئی جس سے صوبے میں انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 71 ہوگئی۔
پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر زندگی کی بازی ہارگئے، پروفیسر ڈاکٹرافضل عالمگیراسلام آباد کے نجی اسپتال میں 2 ہفتوں سے زیرعلاج تھے۔
پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر افضل عالمگیروومن میڈیکل کالج ابیٹ آباد میں اناٹومی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے جب کہ خیبرپختون خوا میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News