صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت سے فیصلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے تحریک انصاف کے رہنماوں کو ہیلمٹ پہن کر جانے کے سوال پر بولے کہ ان کے کہنے کی کوئی بات نہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں اورہمیں معلوم ہے کہ سیاست میں کس وقت کیا کرنا ہے۔
وزیر قانون راجہ بشارت نے مزید کہا کہ مہنگائی ہے اور اس کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
دوسری جانب راجہ بشارت نے نیشنل اسٹوڈنٹس لیڈر شپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی کامیابیاں نوجوانوں کی مرہون منت ہیں، نوجوانوں کی شمولیت کے بغیر کو تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی کارکن دعوی کرتا ہوں جو کام پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے کیے ماضی کی حکومتوں نے نہیں کیے، ہماری ناکامی ہے کہ اپنے کام عوام تک صیح انداز میں نہیں پہنچا سکے ۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ہمیں ہدایت تھی کہ بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کی نشستیں مقرر کرنی ہیں، ہم نے جو بھی اقدامات لیے ہیں بلا امتیاز ہیں جس سے سب لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
راجہ بشارت نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صرف پی ٹی آئی کے نوجوان کی بات نہیں کرتے بلکہ پاکستان کے نوجوان کی بات کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
