’پیپلز پارٹی کے الیکشن کمیشن کے اعلان سے متعلق تحفظات برقرار‘
پیپلز پارٹی قیادت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی نے 5 جنوری کو ملک بھر میں عہدیداران کو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا یوم ولادت جوش و خروش سے منانے کی ہدایت کر دی ہے۔
پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت کی مرکزی تقریب لاہور میں منعقد ہو گی جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک مرکزی قیادت کے ہمراہ کاٹیں گے۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں میں ڈویژن اور ضلعی دفاتر میں بھی ذوالفقار علی بھٹو سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی کے مطابق اس دن ملک بھر کی تقریبات میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملکی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ 5 جنوری کو پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس بھی لاہور میں ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
