حیدرآباد میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے لڑکی سے گولی چل گئی۔
یہ واقعہ تھانہ پھلیکی کی حدود میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے لڑکی سے گولی چل گئی جس کے فوری بعد وہ جاں بحق ہو گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے 13 سالہ طاہرہ سانگی عرف انو جاں بحق ہو گئی ہے اور جاں بحق لڑکی ٹک ٹاک ویڈیو بناتی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے پولیس آنے سے قبل ہی جائے وقوعہ کی دھلائی کردی تھی اور ورثاء بغیرپوسٹ مارٹم تدفین کرنا چاہ رہے تھے، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ گولی ٹک ٹاک ویڈیو کی ریہرسل کے دوران چلی تھی۔
ذرائع پولیس کا کہنا تھا کہ لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے اور گھر سے لائسنس یافتہ پسٹل برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ پسٹل جاں بحق لڑکی کے والد اختر کا ہے۔
ذرائع پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ورثاء کا تحقیقات میں کسی قسم کا تعاون نہیں مل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
