
جامشورو میں محکمہ زراعت اور ریونیو نے جامشورو ٹول پلازہ پر کارروائی کی ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت جامشورو اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹری نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے جامشورو ٹول پلازہ سے یوریا کھاد کی نقل مکانی کرنے والے دو ٹرالر سے 700 بوریاں برآمد کر لیں اور ٹرالر ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا۔
ٹرالر اندورن سندھ سے کراچی جا رہے تھے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت کا کہنا تھا کہ کھاد کی بڑی مقدار کو ذخیرہ کرنے کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت اکبر ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضبط شدہ کھاد کو حکومتی نرخ پر مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News