Advertisement

مقامی انتظامیہ کو ٹنڈوالہ یار شہر کا ماحول خراب کرنے سے روکا جائے، ستار بچانی

جیل

ستار بچانی نے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ کو ٹنڈوالہ یار شہر کا ماحول خراب کرنے سے روکا جائے۔

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے ستار بچانی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹنڈوالہ یار کی صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شہر کی امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ستار بچانی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ کل جو چند شرپسند عناصروں نے ٹنڈوالہ یار کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے، اس کے بعد پولیس شرپسندوں کے ساتھ بیگناہ افراد کو بھی گرفتار کر رہی ہے جن کو فلفور رہاء کروایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خانزادہ برادری کے پاس فاتحہ خوانی پر گیا وہاں پر موجود خانزادہ برادری کے لوگوں نے بھی شکایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ لسانی فسادات کروانا چاہتے ہیں اور انتظامیہ کے اس عمل سے اس چیز کو ہوا ملے گی۔

Advertisement

سید مراد علی شاہ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام بیگناہ افراد کو رہا کروایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی جی حیدرآباد آپ سے رابطے میں آئیں گے اور شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے میں آپ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دورہ سعودیہ کا دوسرا روز؛ وزیر اعظم آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے
پشاور: تحصیل کونسل کی چیئرمین کی خالی نشستوں پر پولنگ جاری
سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایس آئی ایف سی کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم
ان لیگ چاہتی ہے کہ نواز شریف پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالیں، سعد رفیق
عالمی اقتصادی فورم اجلاس، وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے
سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، ایک ہلاک اور ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version