 
                                                                              چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں بلاول بھٹو نے کراچی میں ترقیاتی کاموں اور بلدیاتی معاملات کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کراچی شہر کی مجموعی صورت حال پر بات چیت کی۔
بلاول بھٹو نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تیاریاں مزید تیز کی جائیں۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کو شہر بھر کے دورے کرنے اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 