وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سپلیمنٹری فنانس بل کل سینیٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔
شوکت ترین نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنانس بل کی منظوری میں دو چار دن کی تاخیر ہوئی تو کوئی ایشو نہیں ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 12 جنوری کی تاریخ طے ہے، آئی ایم ایف کے لیے دو چار دن اوپر کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپلیمنٹری فنانس بل کل سینیٹ میں پیش کر دیا جائے گا، ہو سکتا ہے چار روز میں سینیٹ سے کلیئر ہو جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد سپلیمنٹری فنانس بل قومی اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
