Advertisement
Advertisement
Advertisement

یقین ہے آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے ہی آئے گا، چودھری شجاعت حسین

Now Reading:

یقین ہے آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے ہی آئے گا، چودھری شجاعت حسین

مسلم لیگ ق کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ یقین ہے آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے ہی آئے گا۔

شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پچھلے چند سالوں سے ہر لیڈر حکومت میں آنے سے پہلے مہنگائی کا شور مچاتا ہے پر آج تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ معاشی مسائل کا حل کیسے نکلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان اپنی چیزوں کی قیمت بڑھا کر منافع کما لیتے ہیں لیکن اپنے اداروں میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں نہیں بڑھاتے، کاروباری طبقہ دو کی چیز چار میں بیچ کر اپنا گھاٹا پورا کر لیتا ہے، آج کل کے معاشی حالات میں سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سال میں صرف ایک مرتبہ ہوتا ہے، مہنگائی مہینے میں دو مرتبہ بڑھ جاتی ہے وہ کیسے اس ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ کریں؟

چوہدری شجاعت نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن بغیر کسی سیاسی تفریق کے مل کر عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر