کورونا کی پانچویں لہر سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ افسران اور عملہ بھی متاثر ہونے لگا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ میں اے ٹی سی کنٹرول ٹاور کے افسران سمیت متعدد ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں ڈائریکٹر، جوائنٹ ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیول کے افسران شامل ہیں۔
روزانہ کی بنیاد پر بیرون ملک سے آنے والے سینکڑوں مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اور بعض مسافروں کے مثبت ٹیسٹ کی وجہ سے عملہ کے بیشتر ملازمین بھی متاثر ہوئے۔
متاثرہ افسران اور ملازمین نے خود کو گھروں پر قرنطینہ کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
