Advertisement
Advertisement
Advertisement

احساس راشن کے تحت 20 ملین خاندانوں کو سبسڈی دی جائے گی، ثانیہ نشتر

Now Reading:

احساس راشن کے تحت 20 ملین خاندانوں کو سبسڈی دی جائے گی، ثانیہ نشتر
ثانیہ

وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس راشن کے تحت 20 ملین خاندانوں کو آٹا، گھی، کوکنگ آئل اور دالوں پر ماہانہ 1000 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) عامر علی احمد کے ہمراہ احساس راشن رجسٹریشن پر بریفنگ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔

بریفنگ میں وفاقی دارالحکومت کی تمام پچاس یونین کونسلوں میں کریانہ ریٹیلرز اور خاندانوں کے اندراج  کے عمل کو تیز کرنے کے لیے سی ڈی اے کے ساتھ رجسٹریشن مہم  پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر ثانیہ کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ فی الحال، احساس راشن رجسٹریشن مہم پر پنجاب، کے پی، جی بی اور اے جے کے کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس کی سرپرستی میں حصہ لینے والے صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور ضلعی انتظامیہ احساس راشن کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔ اسلام آباد بھر میں اس مہم کا آغاز کرنے کے لیے اس ہفتے سی ڈی اے کے ساتھ راشن ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ خاندانوں کو 8171 اور کریانہ ریٹیلرز کو ویب سائٹ https://ehsaasrashan.pass.gov.pk/  کے ذریعے رجسٹر کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں کریانہ ریٹیلرز کے پاس راشن رجسٹریشن کے لیے بینک اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کریانہ ریٹیلرز اکاؤنٹ کھولنے کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی قریبی برانچ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سبسڈی کی رقم اور 8% خصوصی کمیشن کریانہ ریٹیلرز کو براہ راست ان کے بینک اکاونٹس میں منتقل کر دے گی۔

محمد علی شہزادہ سیکرٹری پاور ایلیویشن اینڈ سوشل سیفٹی ڈویژن (PASSD)، کیپٹن (ریٹائرڈ) سعید احمد نواز، ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد حمزہ شفقت، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ہمایوں سجاد، چیف ڈیجیٹل آفیسر، این بی پی اور سی ڈی اے کے  دیگر سینئر حکام نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر