
ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملتان اور اوکاڑہ میں بڑی کارروائی کر کے 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
ادارے نے کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان جعلی سمز کے زریعے بینکس سے رقم نکلوانے میں ملوث تھے۔
سائبر کرائم نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں سرمد شفیق، خالد مجید، شہباز احمد اور عدنان شامل ہیں اور ان سب کا تعلق لاہور، اوکاڑہ اور ملتان سے ہے۔
سائبر کرائم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان 40 لاکھ سے زائد کا فراڈ کر چکے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News