سمندری میں اہل محلہ نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا ڈالی۔
یہ واقعہ سمندری میں تھانہ سٹی کے علاقہ نواب ٹاون میں پیش آیا جہاں شہریوں نے فرار ہوتے ہوئے ایک ڈاکو کو دھر کر درگت بنا ڈالی اور بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ڈولفن فورس نے تعاقب کر کے فرار ہونے والے ساتھی اسلحہ، گاڑی اور نقدی سمیت گرفتار کر لیے۔
متاثرہ وقاص کے مطابق ڈاکو موبائل اور بیوی کے ایئر رنگ لے کر فرار ہو رہے تھے کہ اہل محلہ نے فرار ہوتے ایک ڈاکو کو دھر لیا جس پر شہریوں نے ڈاکو کی خوب درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار چار رکنی گینگ سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکووں میں کامونکی کا رہائشی غلام مصطفی، بابر علی ولد محمد رفیع سکنہ غلام محمد آباد، رضوان ولد احسان سکنہ، غلام محمد آباد اور عبدالرحمان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
