Advertisement
Advertisement
Advertisement

’کچھ چوہوں نے ملک میں چینی اور گندم کا بحران پیدا کیا ہے‘

Now Reading:

’کچھ چوہوں نے ملک میں چینی اور گندم کا بحران پیدا کیا ہے‘
سعید غنی

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کچھ چوہوں نے ملک میں چینی اور گندم کا بحران پیدا کیا ہے۔

سعید غنی نے وفاقی وزیر اسد عمر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ گندم چوری کا نوٹس پیپلز پارٹی کے وزیر نے لیا تھا۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے نیب کو تحقیقات کے لیے لکھا تھا، عمران خان جس کے چیف پولنگ ایجنٹ تھے ان کے دور میں گندم چوری ہوئی تھی۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے گندم چوری کرنے والے چوہوں کو پکڑا ہے، ایک چوہا کورونا فنڈ کے چالیس ارب روپے بھی کھا گیا ہے۔ اس چوہے نے ایل این جی خریداری میں قوم کے 6 سو ارب روپے بھی چوری کیے تھے۔

واضح رہے کہ آج کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بااختیار مقامی حکومت ضروری ہے، سندھ حکومت بلدیاتی ایکٹ کے ذریعے ملکی سالمیت کے لیے خطرات پیدا کررہی ہے۔

Advertisement

اسد عمر نے کہا کہ سندھ کا نیا بلدیاتی ایکٹ غیر قانونی اور غیر جمہوری ہے، اس کے لئے نئی پیٹیشن تیار کررہے ہیں، ہم اسمبلی اور قانون کا دروزاہ کھٹکھائیں گے۔

ویکسی نیشن پر 250ارب روپے خرچ

اسد عمر نے کہا کہ کورونا کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، وفاق نے سب کے لیے بلاتفریق ویکسین کا انتظام کیا۔حکومت نے مشکل حالات میں 250ارب روپے ویکسی نیشن مہم پر خرچ کیے، ملک میں 7 کروڑ 15 لاکھ لوگوں کی مکمل ویکسی نیشن کرلی۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کہا کہ قانونی مسائل کی وجہ سے وہ ویکسین نہیں خرید سکتے، وزیر صحت سندھ بتائیں کہ کون سا قانون ہے جو ویکسین خریدنے سے روک رہا ہے۔ ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر اس قانون کو ختم کریں گے۔

متعلقہ خبر : 7 کروڑ لوگوں کی مکمل ویکسی نیشن کا ہدف مکمل

عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ اومیکرون کی وجہ سے کورونا کی نئی لہر آرہی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

متعلقہ خبر : کورونا کی نئی لہر شروع ہونے کا خدشہ

منی بجٹ

منی بجٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک اس وقت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت چل رہا ہے، وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہوئے، آئی ایم ایف نے 700 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا تھا، ہم مذاکرات کرکے 350 ارب روپے پر لائے۔

اس پروگرام کے تحت ان کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے 343 ارب روپے کے ٹیکس لگائے ہیں، ان میں سے 262 ارب روپے ریفنڈ اور ایڈجسٹ ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبر : منی بجٹ منظوری کے لیے پیش

Advertisement

اسد عمر نے کہا کہ منی بجٹ میں 71 ارب روپے کے براہ راست ٹیکس ہیں، جن میں سے صرف 2 ارب ٹیکس عوام پر لگائے گئے ہیں، 6 ہزار روپے کے ٹیکسوں میں 2 ارب کے ٹیکس زیادہ اہمیت نہیں رکھتے۔

20 ارب روپےکی گندم کون سے چوہےکھا گئے؟

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ سندھ اپنی ضرورت سے زیادہ گندم پیدا کرتا ہے، اس کے باوجود سندھ میں آٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کہتی ہے گندم چوہے کھا گئے تھے، پتہ نہیں یہ چوہے انسانی نوعیت کے تھے یا ربڑی والے یا فالودے والے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر