
ڈکیتی کی انوکھی واردات میں اغوا ہونے والا بچہ بازیاب ہو گیا ہے۔
ضلع خوشاب پولیس کی انوسٹی گیشن ٹیم نے 14 ماہ کے بچے کو راولپنڈی سے بازیاب کروا لیا ہے۔
14 ماہ کا بچہ 2 دن قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران اغوا ہوا تھا۔
ڈاکو گھر کا صفایا کرنے کے بعد ڈیڑھ سال کا بچہ بھی ساتھ لے گئے تھے۔
پولیس نے راولپنڈی میں ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران بچے کو بازیاب کروایا جس کے بعد ماں، باپ اور رشتے دار شکرانے کے نوافل ادا کرنے لگے۔
14 ماہ کا محمد جمیل چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔
ڈی پی او خوشاب محمد نوید کے مطابق کیس کی نگرانی وہ خود کر رہے تھے اور بچے کی بازیابی تیکنیکی بنیادوں پر کرائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News