Bilawal Bhutto
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی خیبرپختونخوا کے ایگزیکٹوز کا بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خیبر پختونخوا کے تنظیمی عہدیداران نے صوبے کی سیاسی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو زرداری کو 27 فروری کے لانگ مارچ کی تیاریوں اور بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے حوالے سے بھی پی پی پی خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے بریفنگ دی۔
پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے بھرپور تیاریوں کی یقین دہانی دلائی۔
بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر بخاری، فرحت اللہ بابر اور فیصل کریم کنڈی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں نجم الدین خان، سید ایوب شاہ، شجاع خان، ملک سعید، امجد خان آفریدی، سرتاج خان دوران پور، سمیع خان، ڈاکٹر امجد علی، گوہر علی انقلابی، ڈاکٹر افسر الملک، فرزند علی وزیر، نعیم خان، طلا محمد، فضل حسین، اختر علی، ڈاکٹر نثار، نصیب چند و دیگر نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
