
حکومت کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے تحفظات کے بعد حکومت نے منی بجٹ کے مسودے میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔
بول نیوز کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعتوں کی جانب سے فنانس ضمنی ترمیمی بل پر تحفظات کے بعد مسودے میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ترامیم بل کی منظوری کے دوران پیش کی جائیں گی۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ منی بجٹ کو انشاءاللہ منظور کرالیں گے۔ چھوٹی گاڑیوں، نمک، مرچ، اور دودھ پر ٹیکس ختم یا کم کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس بھی ہوا جس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، مراد سعید، سید فخر امام، غلام سرور خان، علی محمد خان، عالیہ حمزہ، زرتاج گل اور ملیکہ بخاری سمیت دیگر موجود ہیں۔
اجلاس میں عوامی مسلم لیگ سے وزیر داخلہ شیخ رشید، مسلم لیگ ق کی خاتون ایم این اے فرح خان، بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال اور جی ڈی اے کے غوث بخش مہر، ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی اسامہ قادری، کشور زہرہ اور اقبال محمد علی بھی موجود تھے۔
اجلاس کے دوران وزیرخزانہ شوکت ترین نے منی بجٹ کے حوالے سے ارکان قومی اسمبلی کو بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News