جب میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہمارا ہو گا تو فرق نظر آئے گا، مرتضیٰ وہاب
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چینی کا عمران خان نے ایسا نوٹس لیا کہ چینی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کی حکومت سارا ملبہ ماضی کی حکومتوں پر ڈالتی تھی۔
ایڈمینسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ڈالر جولائی 2018 میں 121 پر تھا، اب 182 پر چلا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج آٹے کا ریٹ 61 روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی کا عمران خان نے ایسا نوٹس لیا کہ چینی آسمان پر پہنچ گئی۔ شوگر انکوائری میں وفاقی حکومت نے چینی ایکسپورٹ کی۔ کس نے چینی سے فائدہ اٹھایا، اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
ایڈمینسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ عمران خان کامرس منسٹر ہیں، نئے سال پر پیٹرول کی قیمتوں پر اضافہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
