
کراچی سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار برکت علی کی نماز جنازہ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی ہے۔
کراچی میں سال کے آغاز پر ہی سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار برکت علی شہید ہو گئے جن کی نماز جنازہ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جیز سمیت اعلی افسر شریک ہوئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق شہید اہلکار برکت علی کی تدفین آبائی علاقے خیر پور میرس میں ادا کی جائے گی۔
شہید اہلکار سال 2017 میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا اور پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ شہید برکت علی کی ایک ماہ قبل منگنی بھی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News