
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں کراچی بار نے ہمیشہ اگلے مورچے کا کردار نبھایا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی بار ایسوسئیشن کے نومنتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام دیا جس میں انہوں نے کراچی بار کے نومنتخب صدر اشفاق علی گلال اور جنرل سیکریٹری محمد نعیم میمن کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے رید احمد، محمد سعید شہزاد، غلام یاسین جوکھیو، نصیر کلہوڑو اور عبدالمائد سمیت تمام کامیاب امیدواران کو بھی مبارکباد دی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے بار کے انتخابات میں پیپلز لائرز فورم کراچی ڈویژن کے فعال کردار کو سراہا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں کراچی بار نے ہمیشہ اگلے مورچے کا کردار نبھایا ہے، اس وقت سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے آئین، پارلیمان اور جمہوریت پر مسلسل حملے کئے جا رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت اور منصفانہ نظامِ انصاف کے لیئے وکلاء برادری 27 فروری کو باہر نکلیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News