وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم طلباء کا سال ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
احتجاجی میڈیکل طلباء کے وفد نے عبدالقدوس بزنجو سے کوئٹہ میں ملاقات کی جس میں طلباء نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پاکستان میڈیکل کونسل کے ٹیسٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
عبدالقدوس بزنجو کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ آپ کا مسئلہ حل کیا جائے گا کیونکہ یہ سب سابقہ حکومت کی کوتاہی ہے اس میں طلباء کا کوئی قصور نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم طلباء کا سال ضائع نہیں ہونے دیں گے کیونکہ بلوچستان کو ڈاکٹرز کی ضرورت ہے۔
عبدالقدوس بزنجو نے وزیر صحت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کے مسائل پر پی ایم سی سے بات کی جائے۔
اس ملاقات میں وزیر صحت احسان شاہ بھی شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
