خسارے میں چلنے والے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز
پاکستان ایئر لائن کی پرواز کے ساتھ بطور فضائی خدمتگار جانے والا فلائٹ اسٹیورڈ کینیڈا میں لاپتہ ہوگیا ہے۔
بول نیوز کے مطابق پاکستان ایئر لائن کی پرواز پی کے 781 اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچی تھی۔
قومی ایئر لائن کے فلائٹ اسٹیورڈ وقار احمد جدون بھی فضائی عملے کے ساتھ کینیڈا پہنچا اور ان ہی کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں قیام پزیر رہا۔
23 جنوری کو وقار احمد جدون کو ٹورنٹو سے اسلام آباد کی پرواز پر بطور فلائٹ اسٹیورڈ ڈیوٹی انجام دینا تھی لیکن اس روز وہ غائب ہوگیا، عملے کو فضائی میزبان کے غائب ہونے کا علم واپسی کی پرواز پر نہ پہنچنے سے ہوا۔
پی آئی اے کے فضائی عملے نے فضائی میزبان کی عدم موجودگی کے بارے میں ایئرلائن حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ فضائی میزبان مبینہ طور پر امیگریشن حصول کی غرض سے غائب ہوا ہے۔
مزید پڑھیے: پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل ٹورنٹو میں لاپتہ
ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلائٹ اسٹیورڈ وقار جدون کے لاپتہ ہونے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان نے مزید کہا کہ شواہد اور تحقیقات کے تناظر میں فلائٹ اسٹیورڈ وقارجدون کی فیملی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا ہے کہ وقارجدون کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی، جس میں اس کے بقایات کی ضبطگی اورملازمت سے برخاست ہونا بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی آئی اے فضائی عملے کے ارکان ٹورنٹو پہنچ کر امیگریشن کے لئے ہوٹل سے غائب یو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
