سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کے اجلاس کے دوران سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ کباڑ خانہ بن گیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر ہدایت اللہ کی زیر صدرات سینیٹ قائمہ کمیٹی برائےسول ایوی ایشن کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے ڈی جی سول ایوی ایوی ایشن خاقان مرتضی کی قواعد کے خلاف تقرری پر اعتراض کردیا۔
نصیب اللہ بازئی نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق خاقان مرتضی نے گلگت بلتستان اور بلوچستان میں سروس نہیں کی۔
سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق خاقان مرتضی نے ہارڈ ایریاز گلگت بلتستان اور بلوچستان میں سروس نہیں کی، اس لئے انہیں خلاف قاعدہ مقرر کیا گیا۔
جس پر ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضٰی نے کہا کہ میری تقرری قانون کے مطابق ہوئی ہے، اگر آپ کو میری تقرری پر اعتراض ہے تو سیکرٹری اسٹبلشمنٹ سے پوچھیں۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن نے اپنا تقرر خود نہیں کیا یہ فیصلہ حکومت کا تھا، اس لئے یہ معاملہ حکومت سے پوچھا جائے۔
قائمہ کمیٹی نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی پر سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
ڈی جی سول ایوی ایشن نے اجلاس کے دوران بتایا کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے پی آئی اے پر اٹھنے والے تمام اعتراضات ختم کردیئے ہیں۔
خاقان مرتضٰی نے بتایا کہ آئیکاؤ کی جانب سے پی آئی اے کا آڈٹ کیا گیا، پی آئی اے پر لائسنس اور سیفٹی سمیت جو اعتراضات اٹھے تھے وہ ختم ہوگئے ہیں۔
ڈی جی سول ایوی ایشن نے مزید بتایا کہ آئندہ 2 سے 3 ماہ میں برطانیہ اور یورپ کی جانب سے بھی عائد پابندی جلد ختم ہوجائے گی، پابندی ختم ہوجانے کا امکان ہے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر فضول انتظام ہیں، ایئر پورٹ کباڑ خانہ بن گیا ہے، پاکستان کے تمام خراب طیارے کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہیں، ان کو کراچی سے اٹھا کر کہیں اور پھینکے۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کا تین تین مرتبہ انجن اسٹارٹ اور بند کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
