Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات و قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

Now Reading:

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات و قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات  سمیت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں جوہری تنصیبات  کی فہرست باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ نے بھارتی جوہری تنصیبات  کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ  پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ساتھ پاکستان میں 628 بھارتی قیدیوں کی فہرست شیئر کی ہے۔ بھارتی قیدیوں میں51 شہری اور 577 ماہی گیر شامل ہیں۔

Advertisement

بھارتی حکومت نے بھی بھارت میں 355 پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے۔بھارت میں 282 پاکستانی شہری اور 73 ماہی گیر قید میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 21 مئی 2008  کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو سال میں دو بارایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ   دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو معاہدے کے مطابق ایک دوسرے کو اپنی جوہری تنصیبات اور سہولیات سے  بھی آگاہ کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر