حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ سے گھبرا کے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی و جنرل سیکرٹری پی پی پنجاب حسن مرتضی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرگودھا انتظامیہ کی طرف سے سیال شریف جلسہ کے منتظمین کو دھمکانے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وارننگ دیتا ہوں کہ ریاست کے ملازم کسی کے ذاتی ملازم مت بنیں، پولیس دہشت گردی کے خلاف استعمال ہونی چاہیے نہ کہ سیاسی جلسوں کے خلاف۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جلسے کے خلاف پولیس گردی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
