وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ موسمی صورتحال کے مطابق عوام غیر ضروری سفر اور گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔
عبدالقدوس بزنجو نے قلعہ عبداللہ چمن، قلعہ سیف اللہ اور زیارت اضلاع میں جاری برف باری میں متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹے کی پوری تیاری رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ برف باری سے بند ہونے والی شاہراہوں کو جلد از جلد کھولنے کے لیے عملہ اور مشینری دستیاب رکھی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوژک ٹاپ کان مہتزئی اور لک پاس پر امداد و ریلیف کے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور ٹریفک بند ہونے سے پھنس جانے والے مسافروں کی دیکھ بھال اور ان کو سہولتیں فراہم کی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
