
ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ، تاہم سندھ میں بھی اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق 12 سال سے کم عمر طلباء ہفتے میں تین روز کلاسز کے لئے اسکول جائینگے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق 12 سال سے کم عمر طلباء 50 فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز لے سکیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے طلباء 100 فیصد حاضری کے ساتھ عملی کلاسز لے گے۔
سیکریٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے، کم از کم کورونا وائرس ویکسی نیشن کی ایک خوراک لینے والے کو کلاسز کی اجازت ہوگی۔
سیکریٹری تعلیم سندھ نے مزید کہاکہ تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ کا عمل بھی کیا جائے گا۔
12 سال سے کم عمر بچے صرف 3 دن اسکول جائیں گے، این سی او سی
گزشتہ روزنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلان کیا کہ 12 سال سے کم عمر اسٹوڈنٹس صرف 3 دن اسکول جائینگے۔
این سی او سی کے اجلاس میں نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ، پابندیوں کا اطلاق 20 سے 31 جنوری تک ہوگا۔
این سی او سی کے مطابق 10 فیصد سے زائد شرح والے تمام شہروں میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی، ان ڈور اجتماعات میں 300 افراد کہ گنجائش کی اجازت ہو گی، 300 افراد آؤٹ ڈور اجتماعات کر سکیں گے۔
این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق مطابق 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور شادی تقریبات اور ڈائن ان پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی محدود ہونگی، 12 سال سے کم عمر اسٹوڈنٹس صرف 3 دن آئینگے اور 50 فیصد حاضری ہوگی۔
اس کے علاوہ 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری اور ان کی ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دے دی گئی۔
واضح رہےکہ این سی او سی ان نئی پابندیوں کے فیصلوں پر نظر ثانی 27 جنوری کو کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News