
لاڑکانہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ لاڑکانہ کے آریجہ پھیڑو تھانہ کی حدود میں گاؤں پیارو مگسی میں پیش آیا جہاں نا معلوم افراد کی اچانک فائرنگ سے دو افراد قتل اور چار زخمی ہو گئے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ زرعی زمین پر تھریشر لگانے کے بعد مزدوروں کے ساتھ کھانا کھانے کے دوران چار ملزمان اسلحہ سمیت پیدل آئے اور گالیاں دیتے ہوئے فائرنگ کر دی۔
مقتول کے کزن کے مطابق نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سیف اللہ اور ندیم کھوسو جبکہ زخمیوں میں طفیل علی، شیراز کھوسو، نظام علی بروہی اور کریم جتوئی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات پہنچا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News