Advertisement
Advertisement
Advertisement

مری میں برفباری؛ جاں بحق افراد میں پولیس اہلکار اور 7 اہل خانہ بھی شامل

Now Reading:

مری میں برفباری؛ جاں بحق افراد میں پولیس اہلکار اور 7 اہل خانہ بھی شامل
جاں بحق پولیس افسر کی شناخت اے ایس آئی نوید کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ راولپنڈی کے تھانہ کوہسار میں تعینات تھے۔

مری میں برفباری سے جاں بحق ہونے والوں میں راولپنڈی پولیس کے ایک افسر اور ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

بول نیوز کے مطابق مری میں گزشتہ 5 روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری سے اب تک 19 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

جاں بحق افراد میں ایک پولیس افسر اور ان کے 7اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: مری میں برفباری سے 19 افراد جاں بحق، پاک فوج طلب

جاں بحق پولیس افسر کی شناخت اے ایس آئی نوید کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ راولپنڈی کے تھانہ کوہسار میں تعینات تھے۔

Advertisement

اے ایس آئی نوید کے ہمراہ ان کے 7 اہل خانہ بھی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوید گزشتہ روز اہل خانہ کو مری میں برفباری کے نظارے کے لیے لے کر گئے تھے۔

مزید پڑھیے: مری میں برفباری سے اموات مجرمانہ غفلت ہے، شہباز شریف

واضح رہے کہ مری میں گزشتہ روز برف کا طافان آیا تھا، جس میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

مری میں اس وقت ایمرجنسی رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ کسی کے بھی داخلے پر پابندی ہے۔پاک فوج کے دستے انتظامیہ کے ساتھ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر