گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے تعلیمی سفر کو 158 برس مکمل ہو گئے ہیں۔
جی سی یونیورسٹی میں فاؤنڈرز ڈے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے انتظامی اور تعلیمی شعبہ جات کے صدور کے ہمراہ فاؤنڈرز ڈے کا کیک کاٹا۔
پروفیسر ڈاکٹر اصغر کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ہم اپنے تعلیمی اور تحقیقی معیار کو مزید بہتر کرنے کے تجدید عہد کے ساتھ 2022 میں داخل ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جی سی یو نے نئے کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا جس میں لاء اسکول، انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری، اور طویل عرصے سے زیر التوا ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ قائم کیا۔
وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ہم نے میرٹ پر داخلوں کو یقینی بنایا، خواتین طالب علموں کو بااختیار بنانے پر کام کیا، وومن ڈویلپمنٹ سینٹر کا قیام کیا اور پہلی بار خواتین طالبات کو اسپورٹس کی بنیاد پر داخلے دیے۔
جی سی یو میں گزشتہ برس 1.84 بلین روپے کے ترقیاتی منصوبے کا بھی آغاز ہوا ہے۔
تقریب میں وائس چانسلر نے پاکستان کی سب سے بڑی اسٹوڈنٹس سوسائٹیز سمٹ کی میزبانی کی یادیں بھی شیئر کیں۔
یاد رہے کہ کالج نے یکم جنوری 1864ء کو اندرونِ لاہور میں دھیان سنگھ کی حویلی میں آنکھ کھولی تھی، پہلی کلاس 9 طلباء پر مشتمل تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
