Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: شہر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

Now Reading:

کراچی: شہر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا
گیس

شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

کورنگی کے بعد شاہ فیصل کالونی میں بھی گیس بحران کی وجہ سے علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیے ہیں۔

مشتعل مظاہرین نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کر دیے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ چھٹی کے روز بھی علاقے میں گیس فراہم نہیں کی جا رہی۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ 22 گھنٹوں تک پہنچ گئی۔ نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد-بلاک ڈی ایچ، سر سید ٹاون سیکٹر الیون سی 2 اور نارتھ کراچی میں گیس بندش کا دورانیہ 22 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

Advertisement

سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ شہر میں گیس کی طلب 1250 ایم ایم سی ایف ڈی اور سپلائی 900 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، شہر کو 350 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کمی کا سامنا ہے۔

ادارے نے کہا کہ گیس لیکج اور پریشر کی کمی کی وجہ سے گیس کی  لوڈ شیڈنگ اور بندش کی جا رہی ہے۔

سوئی سدرن گیس کے مطابق سوئی سدرن کو بھٹ اور ساون گیس فیلڈز سے 40 ایم ایم سی ایف دی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ یہ کمی تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہے جو سوئی سدرن گیس کے نظام کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔

سوئی سدرن گیس کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور فیلڈ آپریٹرز کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کورنگی کے مکینوں کی جانب سے بھی گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر