
ٹیکسلا میں تھانہ صدر واہ نے اہم کارروائی کر کے اپنے ہی بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے قتل کے نامزد ملزم کو ٹریس کر کے گرفتارکر لیا جس پر ایس پی پوٹھوہار نے تھانہ صدر واہ پولیس ٹیم کو شاباشی دی۔
واضح رہے کہ ملزم محمد عباس نے 3 روز قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے اپنے بیٹے بہادر خان کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News