
پاکستان کسٹم نے خیبرپختونخوا میں منشیات کے خلاف سب سے بڑی کارروائی کی ہے۔
چیف کلکٹر کسٹم پشاور احمد رضا خان نے کارروائی کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ طورخم ایمپورٹ ٹرمینل میں کسٹم عملہ نے بڑی کارروائی کر کے خالی کنٹینر کے خفیہ خانوں سے 130 کلو گرام ہیروین برآمد کی ہے۔
چیف کلکٹر نے کہا کہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک ارب 50 کروڑ روپے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منشیات افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے خالی کنٹینر کے خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی ہے اور برآمد کی جانے والی یہ ہیروئن پاکستان کسٹم کی تاریخ میں سب سے بڑی مقدار ہے۔
احمد رضاء کا کہنا ہے کہ کسٹم عملہ نے گاڑی کے ڈرائیور کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا ہے۔
چیف کلکٹر کسٹم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 16 دنوں میں کسٹم عملہ نے طورخم سرحد پر 3 ارب 23 کروڑ روپے مالیت کی منشیات پکڑی ہے۔
چیف کلکٹر کسٹم احمد رضاء خان نے مزید کہا کہ ڈرگ کی بین الاقوامی مافیا سرگرم ہے اور نیٹ ورک کے خلاف کارروائی منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News