وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ بھارت جبر و طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔
سردار عبدالقیوم نیازی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے رہنماء احسن انتو کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے احسن انتو کی مقبوضہ کشمیر میں گرفتاری قابل مذمت ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ احسن انتو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے احسن انتو کی رہائی میں کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
