چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا ہے کہ واپڈا منصوبوں میں معاونت پر جرمنی کا شکر گزار ہے۔
چیئرمین واپڈا سے جرمن سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں پانی اور پن بجلی منصوبوں میں باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا کہنا تھا کہ واپڈا منصوبوں میں معاونت پر جرمنی کا شکر گزار ہے، چیئرمین واپڈ ا نے جرمن سفیر کو میگا منصوبوں کے لئے واپڈا کی مالیاتی حکمت عملی کے بارے میں بتایا۔
ملاقات میں جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ پانی اور پن بجلی کے شعبوں کی ترقی میں واپڈا کے شراکت دار ہیں، اُمید ہے واپڈا کے ساتھ باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
