نواز شریف
نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں دس بہادر فوجی جوانوں کی شہادت کی خبر سن کر دکھ ہوا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وطنِ عزیز کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور یہ جوان ہمارا فخر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دکھ کی گھڑی میں میری ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالٰی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
