مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پارٹی کے سینیئر رہنما پرویز رشید کی ایک آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آئی ہے۔
الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر مریم نواز اور (ن) لیگ کے سینیئر رہنما پرویز رشید کی نئی آڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
2 منٹ 30 سیکنڈز سے زائد دورانیے کی اس آڈیو میں مریم نواز اور پرویز رشید ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں۔
آڈیو گفتگو میں یہ سنا جاسکتا ہے کہ پرویز رشید مریم نواز کو نجی چینل کے ایک خاص پروگرام میں ہونے والی تنقید کی اس چینل کے مالک سے شکایت کے لئے رہنمائی کررہے ہیں۔
پرویز رشید کہتے ہیں کہ پروگرام کے 2 شرکا مسلم لیگ (ن) پر بے لاگ تنقید کرتے ہیں، ان کا لب و لہجہ انتہائی گھٹیا ہے۔
(ن) لیگی رہنما کی جانب سے مریم نواز کو بتایا جارہا ہے کہ پروگرام میں شامل ایک صحافی بھی ویسے تو ہمارے خلاف ہے لیکن وہ صحیح ہے، ہم پر طنز کرتا ہے لیکن اس کا انداز بہتر ہے۔
پرویز رشید مریم نواز کو پروگرام کے ایک تجزیہ کار کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ شخص وکیل ہے۔ وہ قانونی نکتہ نظر کو سامنے رکھ کر بات کرتا ہے۔
ن لیگی رہنما مزید کہتے ہیں ایک تجزیہ کار پروگرام میں نواز شریف کے ساتھ ساتھ عمران خان کو بے لاگ سناتا تھا لیکن انہوں نے ناصرف اسے پروگرام سے ہٹا دیا ہے بلکہ اس کا کالم بھی اخبار پر نہیں چھپتا، یہ بڑی زیادتی کی بات ہے۔
مریم نواز کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ میں پہلے تو یہ معلوم کرتی ہوں کہ پروگرام سے ان لوگوں نے عمران خان پر تنقید کرنے والے تجزیہ کار کو کیوں نکالا؟ اس کے بعد چینل کے مالک سے بات کرتی ہوں۔
پرویز رشید دوبارہ کہتے ہیں کہ آپ (مریم نواز) چینل کے مالک سے ضرور بات کیجیے کہ پروگرام میں کوئی بھی ہمارے حق میں بات نہیں کرتا ، ’عمران خان کے اوپر جو چیک تھا وہ آپ نے ختم کردیا‘ اور ’ بھونکنے والے کتے آپ نے ہم پر بٹھا دئیے ہیں‘۔
مزید پڑھیے: مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
جواب میں مریم نواز کہتی ہیں کہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں یہ بہت بڑی زیادتی ہے۔
منظر عام پر آنے والی اس آڈیو میں ایک اور پیغام بھی شامل ہے جس میں مریم نواز دو صحافیوں کا نام لے کر کہتی ہیں کہ ابو جان (نواز شریف) آزر بائیجان سے جو دو باسکٹ لائیں ہیں، ان میں سے دونوں کو ایک ایک بھیجنی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیے: میڈیا کے حوالے سے مریم نواز کی آڈیو لیک
صحافی کی وضاحت
آذربائی جان والی ٹوکری جن صحافی کو بھیجی گئی انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے بھیجی گئی ٹوکری میں پھل تھے جو انہوں نے پہلی اور آخری بار بھیجے۔
صحافی مزید کہتے ہیں کہ اس طرح تو جہانگیر ترین انہیں اکثر آم کے ٹوکرے بھیجتے ہیں، آفتاب شیر پاؤ کی جانب سے 2 روز پہلے ہی ان کے فارم ہاؤس کا گڑ ملا ہے۔
@arsched my dear, it was a basket of fruit and this came only once. In comparison to this @JahangirKTareen had regularly been sending crates of Mangoes to me. Aftab Sherpao Sahib had sent me GURR from his farm only two days ago; expecting the same from Asfandyar Wali as well.
— Nusrat Javeed (@javeednusrat) January 4, 2022
واضح رہے کہ مریم نواز کی کچھ آڈیو اس سے پہلے بھی لیک ہوچکی ہیں جن میں وہ حکومتی اشتہار بانٹنے کے حوالے سے ہدایات کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News